Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ایک برگر خریدو دوسرا مفت حاصل کرو‘‘کمپنی پر جرمانہ

ریاض ۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض شہر میں’’ایک برگر خریدو دوسرا مفت حاصل کرو‘‘کا اشتہار دینے والی کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق یہاں فوجدار کی عدالت نے مذکورہ الزام ثابت ہو جانے پر کمپنی کے مالک کی تشہیر 2مقامی اخبارات میں اس کے خرچ پر کرانے کا حکم جاری کر دیا تھا۔کمپنی نے رعایتی نرخوں پر سامان فروخت کرنے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی ۔عدالت نے سعودی شہری اور کمپنی کے ڈائریکٹر فہد الراجحی کو خلاف ورزی ثابت ہو جانے پر سزا سنائی۔

شیئر: