محایل عسیر۔۔محایل میں قائم مقام سربراہ محکمہ تعلیم علی العداوی نے بتایا کہ یہاں حمید العلایا گرلز ایجوکیشن کمپلیکس اور الحضن کے پرائمری اسکول میں الگ الگ اوقات میں سانپ گھس آئے تھے ۔ انہیں پکڑ لیا گیا ہے اور اب یہ دونوں اسکول مکمل طور پر محفوظ ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریکارڈ وقت میں 750سے زیادہ طالبات کو دونوں تعلیمی اداروں سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔تعلیمی اداروں کے اندر اور اطراف میں دوائوں کا چھڑکائو کرادیاگیاہے ۔ اب صورتحال قطعی طور پر تسلی بخش ہے ۔ والدین کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اسکولوں کے اطراف درخت بھی احتیاطی تدبیر کے طور پر صاف کرا دئیے گئے ہیں۔