Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے خلاف سازشوں سے نمٹیں گے ، افریقی ممالک

ریاض ۔۔متعدد افریقی ممالک میں اسلامی اداروں کے اساتذہ ، عہدیدار اور علماء نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف سازشوں پر سینہ سپر ہیں ۔ دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں ۔ ہر طرح سے سعودی عرب کے ساتھ ہیں ۔ مصر کے المنیا مقام پر حفظ قرآن انجمن کے سیکریٹری جنرل شیخ حامد جودہ نے واضح کیا کہ مملکت کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اس کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عالم اسلامی کے قافلہ سالار اعتدال پسندی اور امن پسندی کے علمبردار ملک کو زک پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

شیئر: