Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیشن میں اندھی تقلید سے بچیں

 کچھ عرصہ پہلے تک  فیشن صرف ایک خاص طبقے  کے لیے تھا آج یہ ضرورت بن گیا ہے .  لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ لوگ فیشن کے پیچھے دیوانے ہو جاتے ہیں .  نیا فیشن چل پڑتا ہے  تو دیکھا دیکھی بہت سے لوگ اسکی تقلید  کرنے لگتے ہیں .  فیشن کے حوالے سے  ضروری بات یہ ہے کہ  اس میں کامیابی کا دارومدار حسن اور عمرسے منسلک ہوتا ہے .  یعنی ایک مخصوص قسم کا واضح  تناسب  درکارہوتا ہے جس سے  شخصیت ابھرتی ہے  جبکہ توازن کے بغیر  یہ تاثر  ماند پڑ جاتا ہے اور شخصیت کو نقصان پہننچتا ہے  .  لہذا ضروری ہے کہ آپ   فیشن کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں  اور بھیڑ چال سے گریز کریں .  فیشن اپناتے وقت نقالی سے بچیں  . مثال کے طور پر اگر آپ کا جسم موٹا ہے تو آپ کو ڈھیلا لباس نہیں پہننا چاہیے  اسی طرح بہت بھاری اور چمکدار زیورات بھی نہیں پہننے چاہییں  . فیشن کی اندھی تقلید سے  ایک طرف تو آپ کا بجٹ متاثر ہوتا ہے  اور دوسری طرف آپ کی شخصیت ایک تماشہ بن جاتی ہے .   فیشن اپناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ آپ پر جچے گا یا نہیں .   لباس اور زیورات کا مقصد  اپنے آپ کو پروقار اور موثر کن  بنانا ہوتا ہے  .  غلط قسم کی چوائس سے سوائے شرمندگی کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا . 
 

شیئر: