دو نئی بالی وڈ فلمیں ریلیز
جمعرات 18 اکتوبر 2018 3:00
بالی وڈکی دو نئی فلمیں” بدھائی ہو' اور نمستے انگلینڈ“ ریلیز کردی گئیں۔” بدھائی ہو“ میں ثانیہ ملہوترا اور ایوشمان کھرانہ پہلی بار ایکساتھ کام کررہے ہیں ۔فلم میں ایوشمان کی والدہ کے ہاں بڑی عمر میں بچے کی پیدائش کی کہانی کو فیملی ڈرامے کے طور پر فلمایاگیاہے۔ دوسری فلم 'نمستے انگلینڈ' میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور کام کررہے ہیں ۔یہ فلم ماضی کی فلم ' نمستے لندن' کا سیکوئل ہے۔