Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے گیارہ علاقوں میں آج بارش کا امکان

ریاض۔۔۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جمعہ کو سعودی عرب کے گیارہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ نجران، باحہ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر، حائل، الجوف، حدود شمالیہ ، ریاض اور الشرقیہ میں گردوغبار کا طوفان بھی آئے گا۔ ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی سے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران متعدد علاقوں میں سیلاب آئے گا۔ دریں اثناء جمعرات کو مدینہ منورہ میں بوندا باندی ہوئی۔ دوسری جانب مکہ مکرمہ کی کمشنریوں میں بارش کے دوران ایک شہری وادی "وبح"میں لاپتہ ہوگیا۔ مکہ مکرمہ ریجن کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ الشرائع الیمانیہ روڈ ، وادی نعمان ، الزیمہ اور العوالی میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی۔ طائف میں الکر مقام پر زبردست بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شارٹ سرکٹ کے 30واقعات بھی ہوئے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

شیئر: