مدینہ منورہ: مسجد نبوی شریف سمیت مدینہ منورہ کے مختلف محلوں میں آج جمعرات کو درمیانے درجے کی بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق الیتمہ، الخالدیہ، وادی ریم، ابیار الماشی، العشیرہ، العزیزیہ، طریقہ الہجرہ، الجرف اور قبائ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ اسی طرح مسجد نبوی شریف میں بارش کی وجہ سے انتظامیہ نے خصوصی تدابیر اختیار کرلیں۔ زائرین مسجد نبوی شریف بارش کا لطف اٹھاتے رہے۔
-
باخبر رہیں، واٹس ایپ جوائن کریں