Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی پارلیمان کی عمارت کے قریب سے مشکوک پیکٹ برآمد

لندن ۔۔۔برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک مشکوک پیکٹ کے برآمد ہونے کے باعث پارلیمان کی عمارت کے قریب ایک شاہراہ کو عارضی طور پر بند کرنا پڑ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہاؤس آف پارلیمنٹ کے شمال میں واقع وزرات دفاع کی عمارت کے قریب رونما ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ بم اسکواڈ کے ارکان نے دھماکا خیز مواد کو نارکارہ بنا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب صورتحال خطرے سے باہر ہے۔

شیئر: