Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان ،اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فائرنگ ، گورنر سمیت متعدد ہلاک

کابل /قندھار۔۔۔افغانستان کے صوبہ قندھار میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی گورنر ٗصوبائی پولیس چیف عبد الرزاق اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہو گئے ٗافغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے ٗ افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارورائی میں حملہ آور بھی ماراگیا ۔ فائرنگ کا واقعہ گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی شریک تھے۔فائرنگ سے گورنر قندھار گل آغا شیرزئی، صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق اور افغان خفیہ ایجنسی کا مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاؤس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔مقامی ذرائع کے مطابق حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ نے کیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ٗافغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔ترجمان کے مطابق قندھار کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور دو امریکی شہری زخمی بھی ہوئے ۔امریکی فوج کے کرنل کنوٹ پیٹر کے مطابق واقعہ میں زخمیامریکی فوجیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئیں۔۔دوسری جانب طالبان نے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حملے کا ٹارگٹ امریکی جنرل اسکاٹ ملر تھے۔ادھر افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں طالبان کے خود کش حملے میں 2 افغان شہری ہلاک ٗ چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے 5 فوجی زخمی ہوگئے۔

شیئر: