Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد نے خاشقجی کی گمشدگی پر تحقیقات کا وعدہ کیا ہے، پومپیو

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں ۔ مملکت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اہم شریک ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب اور ترکی کے دورے کے بعد جاری کر دہ بیان میں بتایا کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کی بابت منصفانہ اور صاف شفاف تحقیقات کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوںنے توجہ دلائی کہ ہم خاشقجی کے مسئلے سے متعلق حقائق تک رسائی حاصل کرنے کے سلسلے میں ترکی اور سعودی عرب کو مزید کچھ دن دیں گے ۔
 

شیئر: