Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18ماہ میں 991ہزار غیر ملکی رخصت

مکہ مکرمہ۔۔۔۔محکمہ شماریات نے لیبر مارکیٹ سے متعلق اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی لیبر مارکیٹ سے 290. 4ہزار غیر ملکی کارکن خارج ہوگئے۔سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 234.2ہزار غیر ملکی ملازمتوں سے محروم ہوئے تھے۔ اس طرح 2018کی پہلی ششماہی کے دوران سعودی لیبر مارکیٹ کو خیر باد کہنے والے غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد 524.6ہزار تک پہنچ گئی۔2017ء کے دوران لیبر مارکیٹ سے 466ہزار تارکین رخصت ہوئے تھے۔ اس طرح 2017ء کے آغاز سے لیکر 2018کے ماہ جون کے اختتام تک سعودی لیبر مارکیٹ کو خیر بادکہنے والے غیر ملکیوں کی تعداد  991ہزار ہوگئی۔
 
مزید پڑھیں:- -  - -تعز میں حوثیوں کی دراندازی ناکام بنا دی گئی

شیئر: