Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان:انٹیلی جنس کے 3اعلی عہدیدار سبکدوش

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی انٹیلی جنس کے 3اعلی عہدیداروں کو سبکدوش کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عوامی مصلحت کے تحت انٹیلی کے نائب سربراہ برائے خفیہ معلومات جنرل محمد بن صالح الرمیح، انٹیلی جنس کے نائب سربراہ برائے ہیومن ریسورسز جنرل عبد اللہ الشایع اور انٹیلی جنس میں سلامتی کے شعبے کے سربراہ جنرل رشاد بن حامد المحمادی کو سبکدوش کیا جارہاہے۔
 
 

شیئر: