Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک کے بینک میں235 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا اسکینڈل

لندن ۔۔۔یورپ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا ۔ڈنمارک کے ڈانسکی بینک کی اسٹونیا برانچ سے 235 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا۔ڈانسکی بینک کی اسٹونیا برانچ سے 10 سالوں میں 200ارب یورو یعنی تقریباً 235 ارب ڈالر زکی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ ڈنمارک کی فنانشل سپروائزری اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات بینک کے ساتھ مل کر کی ہیں۔ مشکوک ٹرانزیکشن روس اور سابقہ روسی ریاستوں سے کی گئیں۔اسٹونیا اور روسی ایجنسیاں ان کی نشاندہی 2007 سے کرتی آ رہی ہیں تاہم بہتر کاروبار کے سبب بینک کی اعلیٰ قیادت نے اس پر توجہ نہیں دی۔اسٹونیا سے رقم براستہ لندن ٹیکس ہیون ممالک تک پہنچائی گئی ۔ رقم کا حتمی مالک کون ہے یہ پتہ نہیں لگایا جاسکا ۔ معاملے کی تحقیقات فن لینڈ، فرانس اور برطانیہ نے بھی شروع کر دی ۔واضح رہے کہ فن لینڈ اور روس اسٹونیا کے پڑوسی ممالک ہیں ۔ اسٹونیا کی آبادی سوا13لاکھ ہے ۔ اس کی معیشت 45 ارب ڈالر کی ہے۔

شیئر: