واشنگٹن ۔۔۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ قندھار میں ہونے والا حملہ افغانستان سے متعلق امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں لوگوں کے دفاع کا کام جاری رکھے گا۔ واضح نہیں کہ قندھار حملہ افغانستان کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آئوٹ پر کتنا اثر ڈالے گا۔جیمز میٹس نے کہا کہ قندھار میں ہونیوالی دہشتگردی کے چھوٹے پیمانے پر اثرات ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے قندھار کے گورنرکے کمپائونڈ میں فائرنگ سے گور نر ٗپولیس چیف، خفیہ ایجنسی کا مقامی سربراہ اور ایک صحافی ہلاک ہوگیا تھا۔