ٹوکیو۔۔۔ عالمی مسابقت کے سالانہ سروے میں جاپان پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس کے باوجود سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت کے لحاظ سے کمتر درجہ پر ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں 140 معیشتوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔ جاپان کو گزشتہ سال نویں نمبر پر رکھا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ سروے رپورٹ میں جاپان میں جرائم کی کم شرح، بہتر انفرااسٹرکچر اور تعلیمی معیار کو سراہا گیا ہے۔ سروے میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ خواتین میں بیروزگاری کی شرح بدستور بلند ہے اور کئی خواتین بچے کی پیدائش کے لیے رخصت لینے کے بعد ملازمت چھوڑ دیتی ہیں۔