Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فضائی مشقیں پھر منسوخ

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ فضائی مشقیں منسوخ کر دیں ۔ پینٹاگون کی خاتون ترجمان ڈیانا وائٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر دفاع جیمزمیٹس اور ان کے سیول کے ہم منصب جیونگ کائیونگ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت مشترکہ فضائی دفاعی مشقوںکو منسوخ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں وزراء نے ان مشقوں کو ہماری فورسز کی تیاری یقینی بنانے کے لئے تربیتی مشقوں میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ فضائی مشقیں رواں سال دسمبر میں ہونی تھی ۔

شیئر: