Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: لندن اور دوسرے شہروں میں سیاحوں کیلئے نئی دلچسپیاں

    لندن - - - - برطانیہ میں  لندن ، مانچسٹر اور  لیور پول  سمیت  مختلف  شہروں میں  سیاحوں  کی دلچسپی کی بے شمار چیزیں ہیں  اور  غیر ملکی سیاحوں کو  ان چیزوں  میں بڑی دلچسپی ہے۔ سیاحتی  اداروں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ  جن خوش نصیبوں کو  برطانیہ میں 2012ء میں منعقد ہونے والے  اولمپکس  اور پیرا اولمپکس  کے علاوہ دوسری اہم تقریبات  دیکھنے کا موقع ملا  وہ  اس وقت بنائے گئے  سرخ رنگ کے ایک بہت بڑے ٹماٹر  کو لوگوں نے انتہائی حیرت اور دلچسپی سے دیکھا ۔ یہ ٹماٹر  چمک بھی رہا  تھا اور اس کی سرخی آنکھوں کو خیرہ بھی کررہی  تھی اور اسے  آرسیلر میٹل  اوربٹ کا نام دیا  گیا تھا اور لندن کا ایک اہم تفریحی مقام سمجھا جارہا تھا۔  اب  اسی قسم کے دو  انتہائی  عجیب تعمیراتی ڈھانچے  تیار کئے گئے ہیں جن کی نمائش جلد ہونے والی ہے۔  نئی  دلچسپیوں میں  اسٹراٹ فورڈ کا  ویسٹ فیلڈ سینٹر شامل ہے  جو رومن  روڈ پر  واقع ہے۔  جہاں سے  وکٹوریہ پارک  بہت قریب ہے۔  یہاں  ایک خم در خم   رولر کوسٹر بھی ہے  جو دھات کا  بنایا ہوا انتہائی  حیرت انگیز ڈھانچہ ہے اس کی اونچائی 376 فٹ ہے  اور اسے  برطانیہ  میں پبلک آرٹ کا سب سے بلند شاہکار قرار دیا جارہا ہے۔ اس کی ڈیزائننگ  کا سہرا  1991ء  میں ٹرنر پرائز جیتنے والے  جینیس  آرٹسٹ اور ڈیزائنر  انیش کپور کے سر ہے ۔ یقینی طور پر  یہ  پیسا کے جھکے ٹاور  جتنا اہم نہیں مگر  آج کا انسان  اس قدیم شاہکار  کے جتنا ہی اس نئے  ٹاور کو  پسند کرے گا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ہنگری میں عوامی مقامات پر سونا اب غیر قانونی ہوگیا

شیئر: