Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کام اور معاشی دبائو میں کمی لانے کیلئے ہنسی کلب قائم

    لاہور - - - مصر میں کام کے بوجھ، تھکاوٹ اور معاشی دباؤ میں کمی لانے کیلئے تین دوستوں نے مل کرہنسی کلب قائم کیا ہے جس میں لوگوں کو چائے اور کافی کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا ماحول بھی فراہم کیا جائے گا۔یہاں آنے والے افراد کو ہنسانے کی کوشش کی جاتی ہے، اس کے ساتھ ان کیلئے تفریح کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے وسط میں شاہراہ عدلی پر واقع ہنسی کا یہ کلب 3 دوستوں احمد عبدالفتاح، احمد حسام اور محمد الشربینی نے مل کرقائم کیا ہے۔تینوں کے ذہن میں یہ تخیل ایک کیفے کے قیام کے دوران آیا۔ انہوں نے ایک ایسا کلب بنانے کا فیصلہ کیا جہاں لوگوں کو چائے اور کافی کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا بھی ماحول فراہم کیا جائے۔ مصر میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا کلب ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہاں پر آنے والوں کو ان کی پسند کی موسیقی بھی سنائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - -دنیا بھر میں بچے ماضی کے مقابلے میں جلد سمجھدار ہونے لگے

شیئر: