Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی معاملے پرحقائق سامنے لانا اہم ہے ،پاکستان

 اسلام آباد... پاکستان نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان رابطوں کا خیرمقدم کیا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے جمال خاشقجی کے معاملہ کو مل کر حل کیلئے کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے سے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس معاملہ میں ملوث ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اور اس کے حقائق عوام کے سامنے لانا اہم ہے۔

شیئر: