Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیض آباد نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثہ،ڈرائیور سمیت 7افراد ہلاک

    لکھنؤ - - - -فیض آباد نیشنل ہائی وے پر بھیانک سڑک حادثے میں ایک ڈرائیور سمیت 2فراد ہلاک ہوئے جبکہ گاڑی میں 12 سال کی معصوم بچی سمیت 5 افراد جاں کی موت ہوگئی۔فیض آباد قصبہ رودولی کے صرافہ بازار رہائشی 52 سالہ مہش گپت، گزشتہ دنوں بیمار ہوگئے تھے۔مہش اسپتال سے2 دن قبل فارغ ہوکر  رودولی واپس آگئے۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی آشا گپت، رشتہ دارجیتو گپتا، 12 سالہ لکشمی، مننا گپتا، اور ایش گپتا بھی تھے۔گاڑی صفدرجنگ پولیس اسٹیشن کے نزدیک فیض آباد ہائی وے پر لکھنؤ پہنچی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔ اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -تلنگانہ میں سال رواں کے دوران1008افراد ہلاک ہوئے،ڈاکٹر ریڈی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: