”ٹھگز آف ہندوستان“سب سے مہنگی فلم
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کی آنے والی نئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے ۔ اس کا پہلا گانا سامنے آیا اور لوگوں میں مقبول ہو گیا۔’وش ملے‘نامی اس گانے کو سکھویند رسنگھ اور وشال ددلانی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے ۔گانے میں امیتابھ بچن اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کیاہے۔یاد رہے کہ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔فلم میں امیتابھ بچن ، عامر خان کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ شامل ہیں۔یہ فلم 8 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔