Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کے معاملے پر سعودی عرب سے تعلقات خراب نہیں کرینگے، ترکی

انقرہ- - -  -  ترک ایوان  صدارت کے ترجمان  ابراہیم کیلن  نے واضح کیا ہے کہ  ترکی  جمال خاشقجی  کے معاملے پر  سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات  خراب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔  یہ  وضاحتی بیان  سعودی عہدیدار  کے اس اعلامیہ کے تناظر میں  سامنے آیا  جس میں انہوں نے کہا   تھا کہ جمال خاشقجی کی موت  مذاکرات  کیلئے ترکی  پہنچنے والی سعودی ٹیم کی  غلطی کا نتیجہ ہے۔  سعودی عہدیدار نے یہ یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ  ابتدائی  رپورٹوں کے تضادات سامنے آنے پر ہی  تحقیقاتی ٹیم  مملکت سے  ترکی بھیجی گئی۔  ترک صدر رجب طیب اردگان  سعودی  صحافی  جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق  مفصل بیان   منگل کو دیں گے۔  دریں اثناء  کویتی کابینہ نے  عالمی برادری سے  اپیل کی ہے کہ وہ  عدالتی عمل کو  اپنے انداز  میں  اپنے راستے پر چلنے کا موقع فراہم کرے ۔ خاشقجی کے قتل سے متعلق  معاملات میں دخل اندازی  نہ کرے ۔  حقائق طشت از بام ہونے اور تحقیقاتی عمل  منطقی انجام تک پہنچنے تک  انتظار  کیا جائے۔  کویتی کابینہ نے  دنیا کے ہر علاقے میں امن واستحکام  کے حوالے سے  سعودی عرب کے کردار کو  ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ،  عالم عرب اور بین الاقوامی  برادری میں سعودی عرب کو قدر منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -اردن نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے ضمیمے منسوخ کردیئے

شیئر: