Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم دنیا کا شاہی فرامین پر مملکت سے اظہار یکجہتی، تشہیر ی مہم بند کرنے کا مطالبہ

ریاض۔۔۔سعودی صحافی جمال خاشقجی کے واقعے سے متعلق جاری ہونیوالے شاہی فرامین پر مسلم دنیا نے سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کردیا اور مملکت کے خلاف چلائی جانیوالی ناحق تشہیری مہم بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عرب لیگ ، رابطہ عالم اسلامی، یورپی ایشیائی اور افریقی ممالک میں اسلامی تنظیموں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شاہ سلمان نے محکمہ خفیہ کی تنظیم نو ، نائب سربراہ سمیت 3اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی استنبول جانے والی ٹیم میں شامل افراد کی گرفتاری کے احکام جاری کر کے عدل وانصاف کے تقاضے پورے کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کویتی دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ جمال خاشقجی سے متعلق شاہ سلمان کے فیصلے، حقیقت  طشت ازبام کرنے اور اس افسوسناک واقعہ میں ملوث افراد کے احتساب کے عزم کا پتہ دیتے ہیں۔ شاہ سلمان نے پوری دنیا کو جتا دیا کہ خاشقجی کی موت کے ذمہ دار عناصر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سلطنت عمان کے دفترخارجہ نے واضح کیا کہ عمان ، سعودی صحافی خاشقجی کے افسوسناک  واقعہ سے  متعلق شفاف تدابیر کی بابت سعودی بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس سے عدالتی عمل صحیح شکل میں آگے بڑھے گا۔ خاشقجی کے جان لیوا افسوسناک حادثے پر شاہ سلمان کی ہدایات پر عرب اسلامی دنیا اور بین الاقوامی برادری کا خیرمقدمی ردعمل اور صدائے بازگشت کا سلسلہ جاری ہے۔ عمان، بحرین ، اردن ، مصر ،یمن ، موریطانیہ ، فلسطین وغیرہ ممالک نے سعودی قائدین او رعوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ پروپیگنڈہ مہم سعودی عرب کی عالمی شناخت اس کے بین الاقوامی اثرورسوخ اور قائدانہ کردار کو ملیا ملیٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔ انسانی حقوق کے قومی ادارے نے خاشقجی سے متعلق تدابیر پر اظہار اطمینان کیا۔ سعودی قومی سوسائٹی برائے انسانی حقوق کے سربراہ ڈاکٹر مفلح القحطانی نے اتوار کو اعلامیہ جاری کر کے توجہ دلائی کہ ذمہ دار عناصر سے پوچھ گچھ نے یہ پیغام دے دیا کہ سعودی عرب قانو ن کے باغی عناصر یا خود کو  قانون سے بالا سمجھنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتے گا۔ انہو ںنے کہا کہ اب سعودی عرب کے خلاف منظم مہم بند ہوجانی چاہئے۔ مملکت کی سیاسی، اقتصادی حیثیت اور انسانی حقوق کے باب میں ا س کے مقام و رتبے کو زک پہنچانے کی کوششیں ختم کر دینی چاہئیں۔ 

شیئر: