مملکت سعودی عرب میں گزشتہ نصف صدی میں مختلف ملکوں سے بے شمار لوگ آئے اور اس ملک کی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان لوگوں نے اپنی انتھک محنت سے اپنا لوہا منوایا اور اپنے آپ کو غیر معمولی انداز میں ثابت کیا۔گزشتہ جمعہ سیوہاروی اکیڈمی نے جدہ کی ایسی ہی علمی اور ادبی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ تقریب منعقد کی جس میں اقبال احسن اور ان کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ اقبال احسن کا تعلق ہند سے ہے جو گزشتہ 35 برس سے مقامی کمپنی میں منیجر کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اب خروج نہائی پر ملک واپس جارہے ہیں۔اس کے علاوہ مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹر نسیمہ رفیق اور ان کے شوہر احمد رضا بھی عشائیہ میں مدعو تھے۔ بہجت نجمی، صدر سیوہاروی اکیڈمی نے نسیمہ رفیق کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں شامل تمام افراد نے اقبال حسن اور نئے جوڑے کو دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد کے ساتھ تحائف پیش کئے۔
مزید پڑھیں:- - - -تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن کی ویب سائٹ کا احمد الدین اویسی کے ہاتھوں افتتاح