Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقت کم ہے‘ زرداری وکلا سے مشاورت کرلیں‘ فواد چودھری

ریاض:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں قراردادوں سے نہیں جاتیں، اس کے لیے ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے تاہم زرداری کے پاس صرف نوٹ رہ گئے ہیں کیونکہ نوٹ کمانے ہی کے چکر میں وہ ووٹ کھو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر زرداری سیاست دانوں کے بجائے وکلا سے ملیں، اس مفت مشورے کا احساس انہیں ہفتوں نہیں آیندہ چند دنوں میں ہی ہو جائے گا۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والا احترام امت مسلمہ میں پاکستان کے وقار کو ظاہر کرتا ہے۔
دورے کے دوران عمران خان کی مصروفیات سے متعلق فواد چودھری نے بتایا کہ وزیر اعظم خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سعودی وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -وراثت کے معاملات اب نادرا حل کرے گی؟

شیئر: