ہوٹل مالک کے نام پر بھی جعلی اکاونٹ ،سوا ارب کی ٹرانزیکشن
کراچی...سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تفتیش کے دوران ایک اور جعلی اکاﺅ نٹ سامنے آگیا ۔ بڑے ہوٹل کے مالک کے نام پر اکاو نٹ بنا کر سوا ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ رکشے والے، فالودہ والے اور مرحوم شخص کے بعد اب ایک بڑے ہوٹل کے مالک کے نام پر جعلی اکاونٹ کا پتہ لگا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پہلے ہوٹل کے مالک کے نام پرجعلی اکاو نٹ کھولا گیا۔ اکاﺅنٹ میں سواارب روپے جمع کرانے کے کچھ دن بعد نکال لئے گئے۔ ایف آئی اے اس تمام معاملے کے چھان بین کررہی ہے۔اب تک درجنوں جعلی اکاونٹ سامنے آچکے ہیں۔