معتمرین کے سفر کیلئے ٹکٹ 100تا 850ریال
مکہ مکرمہ۔۔۔موٹر پبلک سنڈیکیٹ کے قائم مقام چیئرمین عبدالرحمان الحربی نے بتایا ہے کہ معتمرین اور زائرین کیلئے 100تا 850ریال ٹرانسپورٹ فیس مقرر کر دی گئی۔مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ائیرپورٹ اور زیارتوں پر آنے جانے کے ٹکٹ 100سے 850ریال میں جاری ہوں گے ۔ الحربی نے توجہ دلائی کہ ٹرانسپورٹ فیس 4زمروں میں تقسیم کی گئی ہے ۔ پہلے زمرے کی ٹرانسپورٹ فیس 140ریال ، دوسرے کی 120 ،تیسرے کی 100اور وی آئی پی کی 850ریال ہو گی ۔ انہوں نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے زمرے میں 5ماڈل ہوں گے ۔ اس کے تحت معتمرین کو ائیرپورٹ سے مکہ مکرمہ لانے لیجانے نیز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زیارت گاہوں کا سفر شامل ہو گا ۔ ہر سفر میں خوراک پیکٹ بھی دیا جائیگا ۔