نیٹو،یورپ میں نئے جوہری ہتھیار نصب کریگا؟
برسلز... نیٹو نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے امر یکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک عشروں پرانے معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود یورپ میں کوئی نئے جوہری ہتھیار نصب نہیں کئے جائیں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امر یکہ اپنی طرف سے معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا تھا تاہم روس نے نہ صرف نیا کروز میزائل تیار کیا بلکہ اس کا تجربہ بھی کیا گیا۔نئے میزائل کی تیاری کے بعد یہ معاہدہ غیر موثر ہو گیا ۔نیٹو کے رکن تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اس معاملے میں خطرہ اور بڑا چیلنج روس کا رویہ ہے۔ماسکو سابق سوویت دور میں واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے جس معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا، اس کے بعد ہی صدر ٹرمپ نے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ماسکو کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی پر نیٹو اپنا اسٹریٹیجک ردعمل تو ظاہر کرے گا تاہم یہ امکان بہت کم ہے کہ یورپ میں کوئی اضافی جوہری ہتھیار نصب کئے جائیں۔