زرداری اور فضل الرحمن کی ملاقات سے کچھ نہیں ہوگا‘ گورنر سندھ
بھٹ شاہ: سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر ہی تبدیلی کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ شاہ بھٹائی کی تعلیمات انسانیت، پیار اور محبت کی ہیں، جس پر عمل کرکے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ دنوں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے مابین ہونے والی ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بیانات اور ایسی ملاقاتیں سیاسی صورت حال پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔