Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیائی فورسز کی تربیت کیلئے تیار ہیں،فرانس

طرابلس۔۔۔فرانس نے کہا ہے کہ لیبیائی سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور سرحدوں کی نگرانی میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔ طرابلس میں فرانسیسی سفیرنے لیبیائی وزیرداخلہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں فریقین سیکیورٹی اور غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں تمام معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو عملی جامہ پہنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ فرانس لیبیائی سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور سرحدی نگرانی میں معاونت کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

شیئر: