Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں حجاب پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، اقوام متحدہ

نیویارک....اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس کی جانب سے حجاب پرعائد پابندی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قانون سازی پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا ۔ کمیٹی نے قانون سازی پر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ فرانس اس پابندی کی وضاحت کرنے میں ناکام رہا۔پینل کی رپورٹ قانون نہیں لیکن یہ عدالتوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔کمیٹی چہرے کے نقاب پر پابندی اور سیکیورٹی کے حوالے سے یا معاشرے میں ایک ساتھ رہنے کا مقصد حاصل کرنے کے حوالے سے فرانس کے دعووں پر قائل نہیں ہوئی۔ فرانس کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔یاد رہے کہ جولائی 2014 میں انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے فرانس کی نقاب پر متنازع پابندی کو درست قرار دیتے ہوئے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دینے کی دلیل کو مسترد کردیا تھا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے اپنے بیان میں یورپی عدالت کے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی خواتین کو اپنے مذہبی فرائض کی انجام دہی کے حق کو نقصان پہنچا رہی ہے۔خیال رہے کہ فرانس یورپ میں مسلم اقلیتی آبادی کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں ایک اندازے کے مطابق 50 لاکھ یا اس سے زیادہ مسلمان آباد ہیں۔

شیئر: