Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کا سودا منسوخ نہیں کرینگے،اسپین

میڈرڈ۔۔۔اسپین کے وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ اسلحہ کا سودا منسوخ نہیں کریگا ۔ خاشقجی کا واقعہ  اپنے ذمہ دارانہ کردار سے بعض نہیں رکھے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاشقجی کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔ فرانس نے مختلف سیاسی اور سفارتی تقاضوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی زبردست کوشش کی ہے ۔ پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اسپین کے مفادات کا دفاع اور اسٹراٹیجک شعبوں کو موثر کرنا اور رکھنا ہے۔ان میں سے بیشتر انتہائی متاثرہ علاقوں میں واقع ہیں ۔ انہوں نے حکومت کے موقف میں تبدیلی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسپین کا بنیادی تجارتی شریک ہے اور اس کے ساتھ عمدہ تعلقات برقرار رکھنا ہماری ضرورت ہے ۔فرانسیسی ایوان صدر کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ فرانس سعودی عرب کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کے مستقبل کی بابت کسی بھی فیصلے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر فرانس نے مستقبل میں مملکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا تو وہ روشن حقائق اور ذمہ دارانہ بنیادوں پر ہوگا ۔ فرانس ذمہ دار ریاست ہے ۔ 

شیئر: