Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکی ٹکرسے برہم ہونے والے نے مرسیڈیز پر اپنی سائیکل دے ماری

    سائوتھووارک ، لندن - - - - سڑکوں پر چھوٹے بڑے حادثات آئے دن پیش آتے ہیں جس سے گاڑیاں بھی متاثر ہوتی ہیں اور سائیکلیں بھی  مگر حادثہ معمولی ہو تو دونوں ہی درگزر سے کام لیتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں تاہم کچھ جنونی ایسے بھی ہوتے ہیں بات کا بتنگڑ بھی بنا لیتے ہیں اور معمولی سی با ت کیلئے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں ۔ ایسا کچھ یہاں ایک سائیکل سوا ر نے بیچ سڑک پر اپنی وحشیانہ برہمی کا بھرپور مظاہر ہ کرتے ہوئے کیا جسے لوگ دیکھ کر حیران ہو گئے ۔ فوٹیج جاری ہوئی ہے اس میں صاف نظر آتا ہے کہ سائوتھ وارک کے بورو ٹی وی  ٹرین اسٹیشن کے قریب سڑک سے گزرنے والے ایک سائیکل سوار کی سائیکل کو ساتھ ساتھ راستہ طے کرنے والی مرسیڈیز بنز سے معمولی ٹکڑ لگ گئی مگر اس معمولی واقعہ پر سائیکل سوار نے اتنا ہنگامہ کیا اور چیخ و پکار مچائی کہ دوسرے لوگ بھی جمع ہو گئے ۔ کار ڈرائیور نے اس معمولی ٹکرپر سائیکل سوار سے اظہار معذرت کی کوشش بھی کی مگر جیسے جیسے مرسیڈیز کار کا رڈرائیور معذرت کا انداز بڑھا رہا تھا ۔ سائیکل سوار کا غصہ اوربھی تیز ہو گیا اور اس نے آئو دیکھا نہ تائواور اپنی سائیکل اٹھا کر 56ہزار پونڈ مالیت کی قیمت اور خوبصورت مرسڈیز کار پر دے ماری ۔ صورتحال دیکھ کر کار ڈرائیور نے سمجھ لیا کہ اس وحشی سے بات چیت بیکار ہے چنانچہ وہ اپنی گاڑی سے اترا اورکہیں چلا گیا ۔ اس نے پولیس سے بھی شکایت کی اور کہا کہ سائیکل سوار نے اپنی وحشت سے اسے کافی نقصان پہنچایا ہے اور یہ مجرمانہ حرکت ہے جس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے تاہم اتنی دیر میں سائیکل سوار بھی موقع سے فرار ہو گیا ۔جاتے جاتے اس نے مرسیڈ یز پر تین گہرے اسکریچ کے نشانات کو چھوڑ دئیے جس کی مرمت پرکم سے کم 1500پونڈ لاگت آئے گی ۔ یہ واقعہ مصروف وقت میں پیش آیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -حاضر دماغ ڈرائیور نے کمال ہوشیاری سے سائیکل سوار کی جان بچالی

شیئر: