Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام پر 1000 فالوورز رکھنے والے اس ریستوران سے مفت میں کھائیں!

     میلان - --  - سوشل میڈیا کے اس دور میں کئی کاروباری ادارے سوشل میڈیا ویب سائٹ سے وابستہ فالوورز کے لیے کئی ترغیبات دے رہے ہیں۔ اس ضمن میں اب اٹلی کے ایک ریستوران نے انسٹا گرام پر خاص تعداد میں فالوورز رکھنے والوں کے لیے مفت کھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔اٹلی کے شہر میلان میں ایک ریستوران کا نام ’ دِس از ناٹ اے سوشی بار‘ ہے جس کے مالکان میٹیو اور ٹوماسو ہیں۔ اس ریستوران میں نقد رقم اور کارڈ کے علاوہ انسٹاگرام اکاؤنٹ رکھنے والے ایسے افراد بھی کھانا کھاسکتے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ آپ کے فالوورز جتنے زیادہ ہوں گے اتنا ہی آپ مفت میں کھانا کھاسکتے ہیں اور اس کے لیے ایک پیسہ بھی ادا نہیں کرنا پڑتا۔اگرچہ انسٹاگرام پر لاکھوں اور کروڑوں فالوورز رکھنے والے افراد مختلف مقامات پر مفت ڈنر اور لنچ کے علاوہ شاپنگ کرتے رہتے ہیں لیکن ایک ہزار یا چند ہزار فالوورز رکھنے والوں کو عموماً کوئی پوچھتا نہیں اور اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے اس ریستوران نے عملی قدم اٹھایا ہے۔اگر انسٹاگرام پر آپ کے صرف 1000 مداح ہیں تو یہاں سے سوشی پلیٹ مفت میں مل سکتی ہے، 5 سے 10 ہزار فالوورز ایسی دو پلیٹیں حاصل کرسکتے ہیں، 10 سے 50 ہزار فالوورز چار مختلف ڈشیں کھاسکتے ہیں جبکہ 50 ہزار سے ایک لاکھ فالوورزآٹھ مختلف کھانے اور ایک لاکھ سے زائد فالوورز والے مکمل طعام یا ظہرانہ کھاسکتے ہیں خواہ اس میں کتنی ہی ڈشیں کیوں نہ ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سورج مکھی میں مبتلا افراد کو مسلسل نسلی امتیاز کا سامنا

شیئر: