Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدترین ڈیزائن والے مکانات بھی لاکھوں میں فروخت ہورہے ہیں

    لندن- -  - -فیشن اور ڈیزائننگ کا شعبہ ہمہ جہت ترقی کرتا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ مکانات کی تعمیر سے لیکر مختلف عمارتی ڈھانچوں تک پہنچ گیا ہے ۔ خوبصورت ڈیزائننگ کا شوق بڑے لوگوں میں حد سے زیادہ بڑھا ہوا ہے اسی وجہ سے خوبصورت مکانات کی ڈیزائننگ کیلئے بھی گراں قدر انعامات رکھے جاتے ہیں جو ڈیزائنر کو دیا جاتا ہے ۔ یہ سلسلہ کوئی نیا نہیں ۔ڈیزائننگ پر انعام آرکٹیکٹچرکو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ دنیا میں بالخصوص لندن اور دوسرے یورپی شہروں میں بدترین ڈیزائن والے مکانات پر بھی انعامات دئیے جارہے ہیں ۔ نئے ڈیزائن پر بننے والے بد صورت مکان کچھ اس طرح کے ہیں  کہ انہیں عمارت  تسلیم کرنا بھی مشکل ہوتا ہے ۔ اب یہی دیکھئے کہ مشہور ٹی وی پروڈیوسر کیون میکلارڈ نے کنکریٹ سے بنی ہوئی 4.5لاکھ پونڈ مالیت کے ڈیزائن پر بنا ہوا ہے ۔ مکان کو ’’ایٹمی بنکر ‘‘،’’کارپارک ‘‘اور کنواں سے تشبیہ دے رہے ہیں جبکہ اس قیمتی مکان کے مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مکان کیلئے پلاٹ 5لاکھ پونڈ  میں خریدا تھا اور 12مہینے میں مزید 4لاکھ پونڈ کی لاگت سے تیار کروایا تھا ۔ ایسکس،لیویز ،سسیکس ، بریڈ فورڈ اور دوسرے علاقوں میں نت نئے ڈیزائن اور عمارتوں  کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔ لوگوں کے طر ح طرح تبصرے سننے کے بعد اکثر نئی عمارتوں کے مالکان بد دل بھی ہوتے ہیں مگر کھل کر اپنی بدد لی کا اظہار نہیں کرتے اور بات کوہنس کر ٹال جاتے ہیں ۔برطانیہ کے  مشہور ٹی وی چینل فور نے ایسے تمام مکانات کی تصویریں  اور ان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ بظاہر کئی نئے مکانات پرانے اور روایتی مکانات سے ملتے جلتے ہیں ۔ مگر ان کے تعمیر کے دوران جو تکنیک استعمال کی وہ یقیناعجیب و غریب ہے ۔ یہاں تک ان مکانات کاتعلق ہے وہ بھی عام مکانات جیسے ہیں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ ڈرائنگ روم کی جگہ بیڈ روم بنایا ہوا ہے ۔ کچن کو اسٹڈی میں ڈال دیا ہے ۔ لائونج کو کسی اور جگہ منتقل کر دیا ہے اور پہلے جو ستون اور بیم بڑی حد تک چھپا دئیے جاتے تھے وہ نئی عمارتوں میں واضح طور پر نمایاںنظر آتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - -  -اسپتال کو ضروری سامان پہنچانے والے ڈرائیور کے دو دن میں دو چالان

شیئر: