Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر مزید الزامات

کوالا لمپور۔۔۔ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کے ایک ساتھی کے خلاف کرپشن کیس کے سلسلے میں مزید 6 الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں۔کوالا لمپور کی عدالت نے نجیب رزاق اور وزارت خزانہ سابق سینیئر اہلکار پر اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے نئے الزامات لگائے ہیں۔نجیب رزاق پر اب تک 38 مختلف الزامات عائد کئے جا چکے ہیںجبکہ دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔نجیب رزاق پر عائد الزامات میں زیادہ تر ون ایم ڈی بی سرکاری فنڈ میں خورد برد کے الزامات شامل ہیں۔الزامات ثابت ہونے پر انہیں ہر الزام پر 20،20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔نجیب رزاق کی اہلیہ روسماہ منصور اور ان کی جماعت کے رہنما احمد زاہد حمیدی کرپشن الزامات پر پہلے ہی زیر حراست ہیں۔
 

شیئر: