Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10نمبر سے فیل لڑکی خودکشی کے بعد پاس ؟

ممبئی۔۔۔۔10نمبرکم ہونے کی وجہ سے امتحان میں فیل ہونے پر خود کشی کرنے والی کالج کی طالبہ ردھی پرب کے معاملے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب اس کی کاپی دوبارہ چیک کی گئی۔ دوبارہ چیکنگ پر پتہ چلا کہ ردھی نے اس پیپر میں 31نمبر حاصل کئے تھے جو پاسنگ مارکس سے ایک نمبر زیادہ ہے۔ردھی نے امتحان میں ناکامی کے صدمے سے دوچار ہوکر خود کشی کرلی تھی۔ردھی ایم پی والیا کالج آف کامرس میں بی اے ایف کے آخری سال کی طالبہ تھی۔اس نے رزلٹ کے اعلان کے 3دن بعد ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع مکان میں خود کشی کرلی۔واضح ہو کہ ردھی فنانشل مینجمنٹ کے پیپر میں 20نمبر حاصل کرنے کی وجہ سے فیل قراردیدی گئی تھی۔75نمبر والے تھیوری کے اس پیپر میں پاس ہونے کیلئے 30نمبر لانا ضروری تھے۔بیٹی کے خود کشی کے بعد والد نے کاپی دوبارہ چیک کرانے فیصلہ کیا۔ ان کا کہناتھا کہ ذہنی اطمینان کیلئے ہم نے بیٹی کی موت کے 10دن بعدریوولیوشن کیلئے درخوست دی۔ریوولوشن کے رزلٹ سے معلوم ہوا کہ ردھی کو 20نمبر کی بجائے 31نمبر ملے تھے جس سے اہل خانہ کو علم ہوا کہ ردھی نے اسی غلطی کی وجہ سے جان دیدی۔ردھی کے والد کا کہنا ہے کہ اسکی موت کا کالج انتظامیہ ہے۔ اگرکالج نے پیپرکی جانچ صحیح طریقے سے کی ہوتی تو میری بیٹی ابھی زندہ ہوتی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بابری مسجد کیس کے مدعی اقبال انصاری کو جان سے مارنے کی دھمکی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: