Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#میں_پاکستانی_ہوں

پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے میں پاکستانی ہوں ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا اور صارفین کی جانب سے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا۔
جویریہ صدیقی نے لکھا : ‏میں صرف پاکستانی ہوں اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے ہر منصوبے کی سپورٹ کرتی ہوں ۔
سبین ریاض نے ٹویٹ کیا : گوکہ ہماراملک بہت سے مسائل کا شکار ہے لیکن ہمیں پھر بھی اپنے ملک پر فخر ہے اور ہم اللہ تعالی کا بے حد شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ملک کی نعمت سے نوازا ہے۔
حافظ عظیم نے کہا : ‏میری فوج دنیا کو پر امن بنانے کے لٸے اقوام متحدہ کے 45 سے زاٸد مشن میں جا چکی ہے۔جہاں گٸے غیروں کو اپنا گرویدہ بنا کر آٸے۔دہشتگردی میں جکڑے اپنے ملک کو ہزاروں قربانیاں دے کر امن کا گہوارہ بنایا۔
احمد نے ٹویٹ کیا ‏: ضرورت ہے کہ ‎پاکستان میں بسنے والے ذات، برادری، نسل، فرقہ، زبان سے بالاتر ہوکر صرف ‎پاکستانی بن جائیں۔
مریم جمالی نے لکھا : اگر آپ دوسرے پاکستانیوں سے نفرت کرتے ہیں تو آپ کو یہ کہنے کا حق بھی نہیں کہ میں پاکستانی ہوں۔
نصراللہ شیخ نے کہا : الحمدللہ میں پاکستانی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔
کاشف بٹ نے ٹویٹ کیا : ‏‎اللہ کا احسان ہے ہمارا پاکستان ہے یہاں نہ صرف معدنیات بلکہ پیٹرول گیس اور کوئلہ اور اس کے علاوہ دیگر کئی ایسے ذخائر موجود ہیں جس کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا۔
سلیم ببنگش نے لکھا : ہم بڑی آسانی سے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی ہوں لیکن کبھی بھی ایک قوم ایک قوت نہیں بن سکے۔
ایک اور صارف نے لکھا : ‏قائداعظم نے فرمایا تھا ایمان ، اتحاد ، تنظیم ۔ صرف باہمی اتحاد ہی ہمیں بچا سکتا ہے،ہم کسی صوبے کےنہیں پاکستان کے باسی ہیں لہذا میں پاکستانی ہوں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں