Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#وزیراعظم_عمران_خان_کا_خطاب

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے بھی بھرپور ردعمل کا اظہار کیا گیا اور وزیر اعظم کی جانب سے قوم کو اس طرح اعتماد میں لینے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔
ماہ رخ ارشاد نے لکھا : اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ عمران خان کے بارے میں کیا کہتے ہیں اور ان پر کتنی تنقید کرتے ہیں ، عمران خان ہمیشہ کے لئے کے ساتھ بات کرتا ہے اور جو کچھ کہتا ہے دل سے کہتا ہے۔انہیں سن کر یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمارا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔تھوڑا مشکل وقت ہوگا لیکن اللہ بہتر کرے گا۔
مریم نے ٹویٹ کیا : اگر آپ عمران خان کی کسی اور بات کو نہیں سراہ سکتے تو اس بات کو لازمی تسلیم کریں کہ وہ ہم سے یعنی اپنی قوم سے بات کرنے کے لئے وقت نکالتے ہیں۔وہ جو کچھ بھی فیصلے لے رہے ہیں اس سے متعلق قوم کو آگاہ کر رہے ہیں۔
ثریا عزیز ٹویٹ کیا : کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ کوئی وزیراعظم قرضہ لینے کے بعد قوم کو اپنے اس عمل کی وضاحت کرے؟ کیا آپ کو ابھی بھی عمران خان پر شک ہے؟
سبین ریاض کا کہنا ہے : وزیراعظم صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں۔یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے جب آپ قوم کو اعتماد میں لیتے ہیں۔یہ قوم دیکھ رہی ہے کہ آپ محنت اور جدوجہد کر رہے ہیں۔
حنظلہ طیب نے ٹویٹ کیا ‏: عمران خان کی بطور وزیراعظم  جب بھی تقریر سنیں تو ایسا لگتا ہے کہ اب اس سے زیادہ اچھی تقریر نہیں ہو سکتی اگلی تقریر اس سے بھی زیادہ اچھی ہوتی ہے۔خان صاحب کی تقریر کی کامیابی کا راز الفاظ میں نہیں، نیت، خلوص، سچائی اور حب الوطنی کے جزبے میں ہے۔
محمد شعیب کا کہنا ہے : ‏وزیراعظم عمران خان کے آج کے خطاب سے سب کو سمجھ جانا چاہیے کہ اب احتساب کا عمل ہو کر رہے گا کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور احتساب کا عمل کسی ایک مخصوص گروہ کیلئے نہیں ہے بلکہ ہر اس شخص کیلئے ہے جس نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں