ہندوستانی افواج کے ہاتھوں نو کشمیری جوانوں کی شہادت اور نہتے شہریوں پر بدترین تشدد پر ٹویٹر صارفین بھی چیخ اُٹھے ہیں اور اقوام متحدہ اور اقوام عالم سے ان مظالم پر نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا : بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہنداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت کا احساس کرے۔
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے لکھا : کولگام میں کربلا کے مناظر۔ایک ہی دن میں 5 شہریوں کے علاوہ 3 عسکری نوجوانوں کی شہادت انسانیت کو جنجھوڈنے کےلۓ کافی۔ آخر کب تک کشمیروں کا خون یوں ہی گرتا رہےگا۔
سماجی رہنما ماروی سرمد نے کہا : مقبوضہ کشمیر سے انتہائی افسوسناک خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ بھارتی افواج نے 5 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ کشمیر یہ سب ظلم وستم ایک لمبے عرصے سے برداشت کررہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کی اس بربریت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔
مومن ملک نے ٹویٹ کیا : کولگام میں انسانیت کا قتل عام!!!ہم معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں.وقت آچکا ہے کہ ہندکو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے۔
مدیحہ خان نے کہا : وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں ہندکی جانب سے قتل عام کا نوٹس لیا جائے۔
محمد حنظلہ طیب نے لکھا : ہندوستانی افواج کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔
ناصر علی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اپنی ٹیم کو سانحے کے حقائق معلوم کرنے کے لیے کشمیر بھیجے۔
ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹویٹ کیا : ہندوستانی افواج نے کشمیر میں جو مظالم کی داستانیں گھڑی ہیں اس کا حساب ان کو ضرور دینا پڑے گا۔ معصوم عوام کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی.
طارق عزیز نے لکھا : اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے لئے حق رائے شماری کو تسلیم کیا ہنداور پاکستان نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کی تھی کہ کشمیر میں رائے شماری ہو گی۔ کیا آج اقوام متحدہ اتنی ہی لاچار ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کرا سکتی۔