حیدرآبا - - - -اردن کی معروف ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس سی کی جانب سے عالمی سطح پر بااثر شخصیات کے حوالے سے کئے جانے والے سروے برائے2019ء میں جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی کو لگاتار دسویں بار دنیا کی50 بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا ہے۔ وہ ہندکے سب سے بااثر عالم اور مذہبی وسماجی رہنماء منتخب ہوئے ہیں۔500 افراد پر مشتمل اس فہرست میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے حیات ( سیاست ، سماجیات،تعلیم ، اسکالرشپ، سائنس، وغیرہ) سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات شامل ہیں۔ ٹاپ50 میں مولانا محمود مدنی32ویں نمبر پر اکیلے ہندستانی ہیں۔گزشتہ سال مشہور بریلوی عالم دین مفتی اختر رضا خاں قادری ازہری اس فہرست میں شامل تھے مگر وہ وفات پاچکے ہیں ۔ پاکستان سے مولانا تقی عثمانی دوسرے نمبر پر ، مولانا عبدالوہاب 14 ویں ، عمران خاں 29 ویں اور مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ٹاپ 50کی فہرست میں شامل ہیں ۔ ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس نے مولانا محمود مدنی کی عظیم ملی و سماجی خدما ت کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے دہشتگردی اور اس کو اسلام سے نتھی کرنے کی بڑی دلیری سے مقابلہ کیا اور دارالعلوم دیوبند سے اس سلسلے میں فتویٰ حاصل کرکے ملک بھر میں دہشت گردی مخالف کانفرنسیں کیں جس کا ہند کے مسلمانوں پر گہرا اثر پڑا ۔ اس کے علاوہ وہ مسلم بااثر ،معابد اور دینی تشخص کے تحفظ کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتے ہیں ۔ وہ مدارس میں سرکاری مداخلت کے سب سے بڑے ناقد ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -سوشل میڈیا کے غلط استعمال پرپابندی کیلئے ویب سائٹ ٹھوس اقدامات کریں ، وزارت داخلہ