چشمہ حسن و نزاکت میں کمی کا سبب نہیں بنتا
چشمہ لگانے والی خواتین اور لڑکیاں شادی بیاہ اور دیگرتقریبات پرمیک اپ اور اپنے لک کی وجہ سے اکثر پریشان دکھائی دیتی ہیں . چشمہ ہر گز بھی خوبصورتی میں کمی کی وجہ نہیں بنتا بس اسکے ساتھ میک اپ کا انداز تھوڑا مختلف اور آپ کی تیاری بھر پور ہونی چاہیے . چشمے کی موجودگی میں آئی لائنر کو خاص اہمیت دینا ضروری ہے . مسکارے کے استعمال میں بھی احتیاط کریں اور صرف واٹر پروف مسکارا استعمال کریں . وہ بھی دو کوٹ کے ساتھ کیونکہ مسکارے کا ڈبل کوٹ آنکھوں کو گہرا تاثر دے گا . چشمے کی وجہ سے آنکھوں کے حلقے بہت واضح ہو جاتے ہیں اس لیے مناسب طریقے سے کنسیلر ضرور لگائیں . آئی بروز کے لیے ہمیشہ وہ رنگ استعمال کریں جو آپکے بالوں کا رنگ ہے . اس سےچہرے پر نرم تاثر پڑے گا . میک اپ کو بگاڑنےیاسنوارنے میں چشمے کا فریم اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے بھاری بھرکم فریم کے بجائے نازک فریم استعمال کریں . اسکے علاوہ یہ بات بھی مد نظر رکھیں کہ گہرے رنگ کے فریم کے ساتھ ہلکا میک اپ اور ہلکے فریم کے ساتھ گہرا میک اپ اچھا نہیں لگتا . لہذا میک اپ فریم کی مناسبت سے کریں تاکہ آپ چشمے میں بھی خوبصورت اور جاذب نظر دکھائی دیں .