Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی شادابی کے لیے ابٹن

خوبصورتی کا انحصار جلد کی ملائمت ، چمک اور خوبصورتی پر ہوتا ہے .  چمکدار اور صحت مند جلد چہرے پر تازگی اور شادابی کو  ظاہر کرتی ہے .   رنگت نکھارنے کے لیے مختلف قسم کے بیوٹی پراڈکٹس استعمال کیے جاتے ہیں  . ذیل میں  جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے ابٹن بنانے کا طریقہ  درج ہے . یہ نہ صرف چہرے  بلکہ ہاتھ ، بازووں اور پاؤں  کی قدرتی رنگت کو بحال کرنے میں بھی مددگار  ثابت ہوگا.  کینوں کے  چھلکے  5 گرام ، بیسن 5 گرام  ،  گندم یا جو کا آٹا 5 گرام  ، سمندری جھاگ 5 گرام ، بادام کی گری 5گرام  اور ہلدی سفوف 3 گرام  ملا کر باریک سفوف بنا لیں  اور ائیر ٹائٹ مرتبان میں  محفوظ کرلیں  . اگر آپ کی جلد خشک ہے تو دودھ میں ملا کر ،  اگر جلد نارمل ہے تو پانی میں ملا کر اور اگر جلد چکنی ہےتو  خالص عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر آدھے  سے ایک گھنٹے کے لیے لگا لیں  اورپھر ہلکا ہلکا مساج کر کے پانی سے دھو دیں .  اسکے بعد چنبیلی یا صندل کا تیل لگا لیں .  بہت جلد آپ  اپنی جلد کو تروتازہ اور نرم و ملائم  محسوس ہوگی .
 

شیئر: