پنسلوینیا۔۔۔امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں یہودی معبد پرفائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کی شناخت روبرٹ بوورز کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم پہلے بھی یہود مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ یہودی معبد پرحملہ کرنے والا شخص خودبھی زخمی ہے اور پولیس کی زیرنگرانی اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ رابرٹ بوورز کی سوشل میڈیا پر بھی یہودی مخالف پوسٹس سامنے آئی ہیں۔پٹسبرگ میں واقعے کی تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے کہ کیا پیش آنے والے واقعے سے پہلے حکام بوورز کے بارے میں جانتے تھے کہ نہیں۔ اس واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں لیکن حکام کا خیال ہے کہ حملہ آور تنہا تھا۔واضح رہے کہ فائرنگ سے 11افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔