برطرف سری لنکن وزیر اعظم کا سرکاری رہائش خالی کرنے سے انکار
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
کولمبو...سری لنکا کے برطرف وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے نے سرکاری رہا ئش خالی کرنے سے انکار کر دیا ۔ نئی حکمران جماعت نے سابق وزیر اعظم کو اتوار کی صبح تک سرکاری رہائش خالی کرنے کے لئے کہا تھا۔ وکرمے سنگھے کا موقف ہے کہ ان کی برطرفی غیر دستوری اقدام ہے۔ پولیس عدالتی اجازت نامے پر وکرمے سنگھے سے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش خالی کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نئے وزیر اعظم مہندرا جا پا کسے نے ذمہ داری سنبھال لی ۔ واضح رہے کہ سری لنکن صدرنے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ پارلیمنٹ 16 نومبر تک معطل کردی ۔ برطرف وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمان کا ہنگامی اجلاس بلا کر اکثریت ثابت کرنے کا اعلان کیا تھا۔