Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی فوج کو ہنگامی حالت کیلئے تیار رہنے کا حکم

بیجنگ ...چین کے صدر ژی جن پنگ نے مسلح افواج پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالت کےلئے خود کو تیار رکھیں۔چینی صدر نے جنوبی علاقے کی ملٹری کمانڈ کو جنوبی تائیوان سے متصل سمندر کی نگرانی سخت کرنے، موجودہ صورت حال کو برقرار رکھنے،اپنی دفاعی پوزیشن مضبوط کرنے اور کسی بھی ہنگامی فوجی کارروائی کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا۔چینی صدر نے یہ ہدایات کونفڈونگ کے علاقے کے غیراعلانیہ دورے کے موقع پر فوجی قیادت سے ملاقات کے دوران دیں۔صدر پنگ نے کہاکہ جنوبی ریجن کی ذمہ دار فوج کو حالیہ عرصے میںبھاری ذمہ داری اٹھانا پڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے تیزی کے ساتھ اور زیادہ سے زیادہ مشقیں کرنا ہوں گی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرژی جن پنگ نے فوجی قیادت سے تفصیلی خطاب کیا مگر اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔مبصرین کا خیال ہے کہ چینی صدر فوج کے مورال کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، تاہم اس کے ساتھ وہ جنوبی چینی سمندری حدود کے تحفظ کے لئے بھی فوج کو تیار رہنے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے قابل دیکھنا چاہتے ہیں۔
 

شیئر: