ریاض۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو یوم جمہوریت کے موقع پر سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ترک صدر کے نام تہنیتی پیغام میں رجب طیب اردگان کیلئے خیر سگالی اور ترکی کے برادر عوام کی مزید ترکی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان نے بھی ترک صدر کو تہنیتی پیغام بھیج کر یوم جمہوریت کی مبارکباد اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔