سعودی پبلک پراسیکیوٹر ترکی پہنچ گئے
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
ریاض:سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعودی المعجب ترکی پہنچ گئے۔ وہ سعودی شہری جمال خاشقجی قتل کیس کی تفتیش کے لئے استنبول پہنچے ہیں جہاں سعودی قونصلیٹ جائیں گے۔ علاوہ ازیں ترکی ہم منصب اور تفتیشی ٹیم سے ملاقات بھی کریں گے۔