Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 5200منصوبے زیر تکمیل ہیں، کنسٹرکشن ویک

ریاض۔۔۔ سعودی عرب 819ارب ڈالر لاگت کے 5200تعمیراتی منصوبے نافذ کر رہا ہے۔ یہ خلیج کے علاقے میں کل تعمیراتی منصوبوں کا 35فیصد ہیں۔ یہ بات کنسٹریکشن ویک آن لائن نے تازہ ترین رپورٹ میں بتائی ہے۔ مذکورہ منصوبوں میں سعودی ویژن 2030میں شامل اہم منصوبے بھی ہیں۔ ان میں کنگ عبداللہ سیکیورٹی کمپلیکس کا پانچواں مرحلہ اور مسجد الحرام کی توسیع کا منصوبہ بھی شامل ہیں۔ ان دونوں منصوبوں کی مجموعی لاگت 21.3ارب ڈالر (80ارب ریال) ہے۔ وزارت بلدیات و دیہی امور یہ دونوں منصوبے نافذ کرا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں ہوٹل کا منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے۔ اس کی لاگت 6.6ارب ریال ہے۔ اس کا افتتاح 2019ء کے اختتام پر ہوگا۔ 

شیئر: