Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساف فٹبال چیمپیئن شپ: پاکستان سیمی فائنل میں

کھٹمنڈو:ساف فٹبال چیمپیئن شپ انڈر ۔15میں پاکستان نے ہند کے بعد بھوٹان کو بھی 4-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو کے اینفا کمپلیکس میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے بیسویں منٹ میں مدثر نذر کے ذریعے پہلا گول کیا جسے صرف 3 منٹ کے بعد افتخار احمد نے دگنا کردیا۔ 29 ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر عمدہ موو بنائی، اس بار معین احمد نے گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینک کر پاکستان کی طرف سے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔میچ کے 42 ویں منٹ میں معین احمد نے انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر چوتھا گول کرکے بھوٹان کی ٹیم کے میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کر دئیے۔ دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے دفاعی حکمت عملی اپنائی جس کے باعث کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ گرین شرٹس نے اس سے قبل ہندکے خلاف ایک کے مقابلے میں 2 گول سے کامیابی سمیٹی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: